Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس جاری کردئے گئے
زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس جاری ہونے کے بعد مراسلے جاری ہونا شرو ع ہوگئے ہیں، جن میں مختلف شعبوں کے چیئرمینوں کی تعیناتی کے احکامات شامل ہیں۔
ایل ایل بی کیس انکوائری کی شنوائی کےلئے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی منظوری دی گئی، اور اس بات کی تاکید کی گئی کہ انکوائری رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے گا، اور تمام ممبران کو سیل کاپی فراہم کی جائے گی۔
اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ انکوائری کمیٹی کو رپورٹ مکمل کرنے پر تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
جبکہ علی ہال کلرک کیس میں اللہ دتہ کلرک کی اپیل پر دوبارہ انکوائری کرنے کی منظوری دی گئی ۔