Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ایڈمنسٹریشن افسروں کی ترقی ، فاصلاتی نظام تعلیم کا آڈٹ کرانے کی منظوری

بہاء الدین زکریاثیونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، خواجہ جلال الدین رومی ، ڈاکٹر شمائلہ خالق ، ڈاکٹر فرحت ظفر ، رجسٹرار محمد زبیر احمد خان ، شاہسوار ڈائریکٹر فنانس، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم اور ساجد طفیل نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سابقہ سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظوری دی گئی، جس میں اساتذہ کرام کی تقرری و ترقی کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار و کنٹرولر و ٹریژار سے ایڈیشنل کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کی ترقی کی توثیق کی گئی۔

صفدر عباس خان لنگاہ کو ایڈیشنل خزانہ دار محمد اعجاز کو ایڈیشنل رجسٹرار محمد کامران تصدق کو ایڈیشنل رجسٹرار، محمد اقبال بھٹہ ایڈیشنل کنٹرولر، مظہر خان کو ڈپٹی خزانہ دار، شیخ عطاء کو ڈپٹی رجسٹرار ، شعیب خان کو ڈپٹی کنٹرولر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

جبکہ ڈسپیریٹی الاؤنس کی مد میں 15فیصد کی منظوری دی گئی۔

لیہ کیمپس ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری، اسسٹنٹ کا کوٹہ 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔

اجلاس میں ایم فل کے تجربے کو 2015 کی ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم اسحاق فانی کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، اور مالی معاملات کا آڈٹ حکومتی نمائندوں سے کرانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملازمین کے سٹیچوز کی اصولی منظوری دے دی گئی، جبکہ حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو پرسنل گریڈ 22 دینے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پچاس سے زائد تین سالہ اور پانچ سالہ لاء کالجز کے الحاق کے حوالے سے تنسیخ و منسوخی کی توثیق کی گئی، جبکہ ان کالجز میں زیر تعلیم طلباء کے لیے ملتان وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان میں تین سٹڈی سنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بیرون ملک جانے والے اساتذہ کرام کو اپنے مقررہ وقت کے اندر جوائننگ دینے کے لیے حتمی نوٹسز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ متعدد اساتذہ کو پرسنل ہیرنگ کے لیے بھی طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ جو اساتذہ کرام واپس نہیں آئیں گے، ان کے خلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے انہیں نوکریوں سے برخواست کرنے کے لیے کاروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پچھلے چار سال کے دوران پیڈا ایکٹ کے تحت کیے جانے والے تمام فیصلوں کی تفصیل سینڈیکیٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بیرون ملک جانے والے متعدد اساتذہ کرام کو میڈیکل گرائونڈ پر لیوز بھی دی گئیں۔

اجلاس میں سابق رجسٹرار صہیب راشد خان کی سپریم کورٹ سے معطلی کے فیصلے کو پیش کیاگیا۔

اجلاس میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کو پندرہ فی صد الاؤنس دینے کے حوالے سے کیس گورنر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے دو بینکوں کے ساتھ کیے گئے ایم او یو کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لیہ سب کیمپس کے چارج ملازمین کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے تنخواہیں جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ضلع ساہیوال اور پاک پتن کے پہلے سے الحاق شدہ کالجوں میں داخل طلباء برائے سیشن 2021-24, اور 2022-26کو تعلیم جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

نیز یونیورسٹی کی حدود کو پورے پنجاب میں بڑھانے کے لیے حکومت کو استدعا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button