Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بجٹ کی مشروط منظوری
زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹم پر مشتمل تھا، جس میں بجٹ ہیڈز کی منظوری اور تنخواہیں اور پنشن کی منظوری دی جانی تھی، ہاؤس نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔
بجٹ سے متعلق دیگر امور کی بھی منظوری دے دی واضح رہے رواں برس فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں زکریا یونیورسٹی کا 6ارب 69کروڑ سے زائدکابجٹ تیار پیش کیا گیا تھا.
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے پنجاب حکومت کے مراسلے کی روشنی میں صرف تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کی منظوری دی تھی ۔