Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کالج کا پہلا الومنائی فنکشن

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کالج آف ٹیکسٹائل انجنئرنگ میں پہلا الومنائی فنکشن کا انعقاد کیا گیا.

وائس چانسلر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں اب تک تقریبا 14 سیشنز کے فارغ التحصیل طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ ملتان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نامور صنعتکاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں پرنسپل کالج نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اور مختلف شعبوں میں اس کالج کے طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ کالج کے طلباء ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں بہت اعلی عہدوں تک اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے پہنچے ، اور ادارہ ہذا نے انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

وائس چانسلر نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل اور انتظامیہ کو مبارکباد دی، اور شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button