Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
زکریا یونیورسٹی میں طلباء کے پرس اور موبائل فون چوری کرنے والا پکڑا گیا، 10 وارداتیں برآمد

زکریا یونیورسٹی کے اے بی ہال میں چوری کی وارداتیں کرنے والا چور پکڑا گیا۔
سیکورٹی اہلکار جبران نے گزشتہ روز سکول آف اکنامکس کے دوسرے سمسٹر کے طالب علم اسامہ کو مشکوک سمجھ کر تفتیش کی تو اس نے تسلیم کرلیا کہ وہ وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم سے چوری شدہ تین پرس اور موبائل فون اسیسریز برآمد ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے ۔