Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کےلئے بڑی خبر، ٹیوشن فیس لینے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی نےبجٹ خسارہ کم کرنے کےلئے الحاق شدہ کالجز سے ٹیوشن فیس لینے کافیصلہ کرلیا، سالانہ 30کروڑ سے زائد آمدن ہوگی۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے بجٹ خسارہ کم کرنے کےلئے نئے اقدامات شروع کردئے ہیں، جس میں پہلے مرحلے میں الحاق شدہ کالجز سے ٹیوشن فیس کی وصولی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ڈسپلن میں پرائیویٹ الحاق شدہ کالجز طلباء سے بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں، مگر زکریا یونیورسٹی کو صرف امتحانی فیس ادا کرتے ہیں۔

جس پر ان کالجز سے ٹیوشن فیس میں سے حصہ لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

یونیوسٹی الحاق شدہ کالجز جو فارمیسی کے مضامین پڑھارہے ہیں وہ فی طالب علم چار سال کا 12لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں ، جبکہ یونیورسٹی کو صرف امتحان فیس جو چند ہزار روپے ہوتی ہے ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح لا کالجز والے بھی ایک سال کا ڈیڑھ لاکھ روپے فی طالب علم وصول کرتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایفی لیٹڈکالجز سے فی سمسٹر 5 ہزار روپے فی طالب علم وصول کیاجائے گا، جبکہ لا کالجز اور فارمیسی کے مضامین پڑھانے والے کالجز سے 15 ہزار روپے فی سمسٹر فی طالب علم وصول کیاجائے گا۔

سینڈیکیٹ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے اور اس کو رواں مالی سال میں لاگو کیا جائےگا، جس سے یونیورسٹی کو سالانہ 30 کروڑ سے زائد کی آمدن حاصل ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button