Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے الحاق کالجز کی تربیتی ورکشاپ

ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام الحاق شدہ کالجزکے اساتذہ کرام کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔

تربیتی ورکشاپ میں ملتان ڈویژن کے مختلف کالجزکے اساتذہ کرام اور نمائندوں نے شرکت کی۔ جبکہ ورکشاپ میں رجسٹرار آفس ، کنٹرولر امتحانات آفس اور اکیڈمک آفس کے افسران و نمائندگان نے بھی حصہ لیا۔

اس ورکشاپ کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے اور ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے کیا تھا۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسن پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری تھے۔ جنہو ں نے کالجز میں شروع کیے گئے ADS اور ADA پروگرامز و بی ایس پروگرامز میں سمسٹر سسٹم پر تفصیلی لیکچرز دیے، اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے شرکاء کو اس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button