زکریا یونیورسٹی پر پرائیوٹائزیشن کی تلوار لٹک گئی، ٹرانسپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کی تیاریاں شروع

زکریا یونیورسٹی میں پرائیوٹائزیشن کا عمل شروع، پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی فزیبلٹی تیار کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔
حکومتی ہدایت کے بعد زکریا یونیورسٹی میں پرائیویٹائز کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں شعبہ ٹرانسپورٹ کو پرائیویٹائز کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں سیکورٹی اور تیسرے مرحلے میں صفائی ستھرائی کے عملے کو پرائیویٹائز کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کےلئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، جس کےلئے ایک کمیٹی بنادی گئی ہے جو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔
وائس چانسلر کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ہوں گے جبکہ ممبران میں ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض چیئرمین، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر میاں محمد اویس ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرار (جنرل) سیکرٹری ہوگا۔
اس مراسلے کے بعد شعبہ ٹرانسپورٹ میں ایمپلائز کا اجلاس طلب کرلیا گیا اور فوری پر پرائیویٹائز کے عمل کو روکنے کےلئے لائحہ تیار کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹائز کے عمل کو روکنے کےلئے ایمپلائز کے تینوں دھڑوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جس کےلئے آج اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔