Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں خزانہ دار کی تعیناتی پھر لٹک گئی ، گورنر نے سمری پر اعتراض لگا دیا

زکریا یونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار کی تعیناتی کےلئے انٹرویو مکمل ہوچکے تھے، سلیکشن بورڈ نے محمد ریاض کو تین سال کےلئے یونیورسٹی کا خزانہ سلیکٹ کرلیا جس کی حتمی منظوری کےلئے کیس گورنر ہاوس بھجوایا گیا جہاں اس پر اعتراض لگا دیاگیا کہ تین امیدواروں کا پینل ارسال کیا جائے۔
جس کے بعد گورنر اپنا صوابیدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے امیدوار تعینات کریں گے، اس اعتراض کے بعد خزانہ دار کی تعیناتی پھر تعطل کا شکار ہوگئی ہے، جس سے مالی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔