Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: ڈاکٹر علیم خان کی 13 لاکھ روپے کی غیر قانونی لیو ان کیشمنٹ کی منظوری کی کوشش ناکام

زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار اور ڈائریکٹر زوالوجی ڈاکٹر علیم خان کی 13 لاکھ روپے کی لیو ان کیشمنٹ لینے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار اور ڈائریکٹر زوالوجی ڈاکٹر علیم خان جو پچھلے ماہ ریٹائرڈ ہوئے تھے، نے سابق تاریخوں میں لیو ان کیشمنٹ لینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : علیم خان ریٹائر ہوگئے

یونیورسٹی کے پے اینڈ پنشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سابق رجسٹرار نے کوائف میں ردوبدل کر کے 13 لاکھ روپے کے بل تیار کیے جس کی منظوری وائس چانسلر اور رجسٹرار آفس سے بھی مل گئی۔

تاہم خزانہ برانچ میں ان کے بل سے جڑے کاغذات مشکوک قرار دے دیے گئے جس کے بعد 13 لاکھ روپے کی ادائیگی روک دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ڈاکٹر علیم خان کو ریٹائرمنٹ سے 14 ماہ قبل لیو ان کیشمنٹ کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی، مگر انہوں نے اس وقت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی موجودگی کے باعث درخواست نہیں دی تاکہ کسی اعتراض کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر علیم خان زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار تعینات، آفیسرز ایسوسی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج، سینئر آفیسرز منہ دیکھتے رہ گئے

بعد ازاں ڈاکٹر محمد علی شاہ کے جانے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل درخواست دی جو غیر قانونی تھی، اس درخواست کی منظوری کے لیے ضروری تھا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہی اس کو منظور کرتے، موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر نے ان کی لیو ان کیشمنٹ کی درخواست مسترد کر دی۔

تاہم ڈاکٹر محمد علی شاہ کی سفارش پر سابق ادوار میں ان کے کیس کی منظوری دی گئی، لیکن ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس کے اختیارات پر کلک نہیں کیا۔

ڈاکٹر زبیر نے ایک بار پھر کیس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ڈاکٹر محمد علی شاہ ہی مکمل کریں گے۔ ایک ماہ قبل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس کیس کو منظور کر لیا، جس کے بعد کیس جمع کرایا گیا اور رجسٹرار نے سابق تاریخوں کے باوجود اس کی منظوری دے دی۔ پھر یہ کیس خزانہ دار آفس پہنچا جہاں خزانہ دار آفس نے اس کیس کو جعلی قرار دے کر روک لیا اور کہا کہ اس کی فارنزک تحقیقات کرائی جائیں گی کیونکہ یہ غیر قانونی اقدام تھا، اس لیے کیس کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ٹائم سکیل پروموشن کیس : رجسٹرار کو ہزیمت کا سامنا، وائس چانسلر نے غیر قانونی مراسلہ منسوخ کردیا

قانون کے مطابق ڈاکٹر علیم خان اب لیو ان کیشمنٹ کے حقدار نہیں ہیں، لیکن سابق تاریخوں میں منظوری دے کر اس کی ادائیگی کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کوائف سابق تاریخوں میں تیار کیے گئے جو غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : رجسٹرار کی اہلیہ کو ٹینیور ٹریک پر پروفیسر بنانے کی کوشش، ڈین نے غیر قانونی قرار دے دی

علاوہ ازیں ڈاکٹر علیم کی سینڈیکیٹ میں سروس کے حوالے سے اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ ایسے میں لیو ان کیشمنٹ کا کیس بنتا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار کی خلاف قانون کارروائیاں؛ ڈپٹی کمشنر ملتان نے طلب کرلیا، سرزنش

اس بارے میں یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر احسن بھٹی نے حسب معمول موقف دیا کہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button