Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدر خان لنگاہ کو چھ ماہ کی توسیع مل گئی

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آخر کار تین ماہ بعد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کی مدت ملازمت میں توسیع کا مراسلہ جاری کردیا۔
ان کی اسائنمنٹ کی مدت 31 اگست کو ختم ہوگئی تھی، جس کا کیس ایچ ای ڈی میں تعطل کا شکار تھا ۔
اب چھ ماہ کی توسیع کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جو 29 فروری یا نئے خزانہ دار کی آمد تک کارآمد رہے گا۔