Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں پرتشدد واقعات ، ایم ایس ایف کا لیکچرر پر حملہ زخمی کردیا

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی بے بس، ایم ایس ایف کا الیکڑیکل کے لیکچرر پر حملہ ، زخمی کردیا۔

زکریا یونیورسٹی میں ایم ایس ایف کے جرائم پیشہ ارکان کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، یونیورسٹی سیکورٹی بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔

ایم ایس ایف کے صدر سمیت متعدد طلباء کے خلاف متعدد پرچے درج ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کاتیار نہیں ۔

گزشتہ شام الیکڑیکل کے لیکچر فراز ملک گھر جارہے تھے کہ گرلز ہاسٹل روڑ پر ناکہ لگائے ایم ایس ایف کے صدر جانی بابا اور کارکنوں نے انہیں روک کر تشدد کرنا شروع کردیا ، اور ان کو مارا پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر فراز ملک کے والد اور ڈائریکٹر آئی بی ایف شوکت ملک ، بزوٹا کے ڈاکٹرستار ملک، ڈاکٹر فرح ارسلان صدیقی ، ڈاکٹر ریاض اور دیگر موقع پرپہنچ گئے ،جس پر ایم ایس ایف والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

جس پر اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں واقعہ کی مذمت کی گئی اور اس بارے آج منگل کو احتجاج کا اعلان کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جانی بابا گروپ کے خلاف شہر کے متعدد علاقوں میں مقدمے درج ہیں، یونیورسٹی نے ان کا داخلہ بند کیا ہوا ہے مگر وہ آزادانہ کیمپس میں گھوم پھیر رہا ہے، جس پر اساتذہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ا ے ایس اے کی صدر ڈاکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کے ایک فیکلٹی ممبر فراز ملک کو یونیورسٹی میں ایم ایس ایف نے مریم ہال کے سامنے ہراساں اور ذدوکوب کیا گیا۔

انتہائی دکھ اور درد کا مقام ہے کہ طلباء کے ہاتھ اب اساتذہ کے گریبانوں تک پہنچ چکے ہیں۔

ان نام نہاد طلباء کو کیفر کردار تک پہچانا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اساتذہ کی عزت اور تکریم پر کوئی حرف نہ آنے دیا جائے گا جس کیلئے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کسی بھی حد تک جائے گی، اگر آج صبح تک ایکشن نہ لیاگیا تو اے ایس اے ہڑتال کی کال دے گی۔

دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کے لا کالج کے طلباء پر مخالفین کا تشدد ،پولیس کو مقدمے کےاندارج کےلئے درخواست دے دی گئی۔

تفصیل کے مطابق گیلانی لا کالج کا طالب رانا انوار زیب پیپر دیکر ہاسٹل جارہا تھا کہ لاکالج کے عامر گجر، یوسف جوئیہ، عمر سلیم، راشد بلقی، زاہد دستی، فواداحمد، محمد فیضان نے پستول، ڈنڈوں اور ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی، جس کو میڈیکل یونٹ لایاگیا، اور طبی امداد دی گئی۔

بعد میڈیکل کے بعد یونیورسٹی حکام نے واقعہ کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست دے دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button