زکریا یونیورسٹی : انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے ایس او پیز جاری

زکریا یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں مین داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے ایس او پیز جاری کردئیے گئے اور سٹنگ پلان میں جاری کردیا گیا۔
جس کے مطابق مجموعی طور پر ٹیسٹ میں ایک ہزار 68 امیدوار شریک ہوں گے، الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں 348، کمپیوٹر انجینئرنگ میں 160، مکینیکل انجینئرنگ میں 400 اور آرکیٹکچر انجینئرنگ میں 160امیدوار امتحان دیں گے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیسٹ کے رول نمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ یا اصل بی فارم، قلم/بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ لائیں امتحانی مرکز میں موبائل فون اور کیلکولیٹر کی اجازت نہیں ہے،ٹیسٹ 100 ایم سی کیو کا ہوگا جس کی کوشش 2:00 گھنٹے میں کی جائے گی۔
20 ایم سی کیوز کے 5 بڑے حصے ہیں،جس کے مطابق انگریزی زبان میں 20 ایم سی کیو، بنیادی ریاضی میں 20 ایم سی کیو، روزمرہ کی سائنس میں 20 ایم سی کیو. پاکستان اسٹڈی میں 20 ایم سی کیو، اسلامیات میں 20 ایم سی کیو ہوں گے تمام ایم سی کیو لازمی ہیں اور کوئی منفی مارکنگ نہیں ہے۔
سوالیہ کتابچہ پر کچھ نہ لکھیں، رف کام کے لیے علیحدہ شیٹ فراہم کی جائے گی، جوابی شیٹ پر تمام سوالات کو الگ سے لکھیں اور جوابی شیٹ پر صرف ایک صحیح آپشن لکھیں ،اپنے جوابات بڑے (بلاک) حروف میں لکھیں۔