زکریا یونیورسٹی: ایل ایل بی کیس؛ دو وائس چانسلرز سمیت 12 افراد کے نام پی سی ایل سے خارج

ایل ایل بی کیس ، وزارت داخلہ نے سابق وائس چانسلر اوررجسٹرار سمیت 12افراد کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل) سے نکال دیا
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، دوسال قبل ایف آئی اے نے اس کیس کی انکوائری کے دوران اس کیس سے جڑے 12 آغازافراد کے نام پی سی ایل میں ڈال دئے تھے تاکہ وہ بیرون ممالک فرار نہ ہوجائیں۔
تاہم ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہونے کے باوجود یہ افراد بدستور پی سی ایل میں رہے، جس پر ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، رجسٹرار صہیب راشد خان ، کنٹرولر ڈاکٹر امان اللہ،۔ اللہ دتہ عامر،ڈاکٹر نوید احمد،مصباح اسلام،ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی،زاہد محمود،خالد بن طالب،محمد محسن شہزاد،اور محمود طارق اعوان کو پی سی ایل سے نکالنے کا مراسلہ جاری کردیا اب یہ افراد بیرون ممالک کا سفر کرسکیں گے ۔