Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی عید کی تعطیلات میں بند کردی گئی
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں 8 جون سے یکم ستمبر تک بند رہے گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں چار ستمبر سے شرو ع ہونگی۔
تاہم یونیورسٹی کے تمام دفاتر بشمول ایڈمن بلاک، شعبوں کے دفاتر، کنٹرولر آفس ، کھلے رہیں گے ، تمام شعبوں کے چیئرمین ، چیئرپرسن ، سینئر فیکلٹی ممبران ، آفیسرز اور ملازمین بدستور یونیورسٹی آتے رہیں گے۔
چیئرمین ہال کونسل اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ہاسٹل کو سیل کردیا جائے، صرف غیر ملکی طلباء والا ہاسٹل کھلا رہے گا، اور تین ستمبر کی شام کو تمام ہاسٹلز کھولے جائیں گے ۔