Breaking NewsSportsتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی نے انٹرکالجیٹ جمناسٹک چیمپن شپ جیت لی

انٹر کالیجیٹ (ڈگری) جمناسٹکس چیمپئن شپ 2022 زیر اہتمام زکریا یونیورسٹی ملتان جس کا انعقاد نیشنل جمناسٹک کلب عام خاص باغ میں ہوا۔
چیمپئن شپ میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی، جس میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی 82.50 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، سینٹرل کالج ملتان کی ٹیم 52.00 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، اور گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں محمد مرسلین، انس لطیف. تابش علی، معاز بن اکبر تھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب ترس محی الدین صاحب (ڈائریکٹر سپورٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان) تھے، ججز پینل میں اظہار حیدر، شہباز احمد کھوکھر، کامران صادق، سید غلام حر، زرغام عباس اور سید سخی عباس (ڈویزنل جمناسٹکس ایسوسی ایشن ملتان) تھے۔