Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کرن مشکبار فاطمہ کی شاہ ولی اللہ اور ایڈم سمتھ کے معاشی نظریات کا تقابلی جائزہ ‘‘ پر پی ایچ ڈی مکمل

گورنمنٹ زینب ڈگری کالج کے شعبہ علوم اسلامیہ کی لیکچرار کرن مشکبارفاطمہ نے شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے اپنا مقالہ ’’ شاہ ولی اللہ اور ایڈم سمتھ کے معاشی نظریات کا تقابلی جائزہ ‘‘ پر پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مجلسی دفاع کا انعقاد کیاگیا۔
انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے ۔
مجلسی دفاع میں ڈاکٹر حافظ افتخار بیرونی ممتحن تھے۔ بیرونی ممتحن ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی( انڈیا) اور ڈاکٹر حافظ منیر( برطانیہ) نے انکے تحقیقی کام کی بہت تعریف کی۔
کرن مشکبار فاطمہ نے اس مقالہ میں شاہ ولی اللہ اور ایڈم سمتھ کے معاشی نظریات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
مجلسی دفاع میںموجود ماہرین نے ان کے کام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفار ش کی۔
مجلسی دفاع میں ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر الطاف لنگڑیال ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، محمد عرفان اساتذہ اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button