Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی قتل : کلیم اللہ سپر دخاک، آج احتجاج کا اعلان

ہفتے کے روز زکریا یونیورسٹی میں قتل ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے طالب علم کلیم اللہ سہو کو دفنا دیا گیا، نماز جنازہ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلیم اللہ کا جرم جامعہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا تھا، اس کا جرم یہ تھا کہ وہ قبضہ گروپوں سے جامعہ کو آزاد کروانا چاہتا تھا اس کا جرم یہ تھا کہ یہ اسلامی نظام کی جدوجہد میں مصروف تھا۔
اگر دشمن یا طاغوت یہ سمجھتا ہے کہ کلیم اللہ کی شہادت سے یہ سفر رک جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا، یہ سب کارکنان جمعیت اس کے سفر کو آگے لیکر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس واقعہ کی ذمہ دار ہے۔
پولیس انتظامیہ لیت و لعل سے کام نہ لے ، یک طرفہ کاروائی بند کی جائے ۔
افسوس کی بات ہے کہ پولیس ملزم کو سیف وے دینے کی کوشش کر رہی ہے، قاتل کی گرفتاری ہوچکی ہمارا مطالبہ ہے اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔
دریں اثنا پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ آج (سوموار) سے ملتان سمیت پاکستان بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔
جامعہ زکریہ میں صبح دس بجے کلیم اللہ شہید کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس اس کیس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کرر ہی ہے، ہمارے کارکن نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اس دھرتی کو منشیات فروشوں اور قبضہ مافیاء سے پاک کرنے کے لئے اپنے خون پیش کیا۔آج ملتان سمیت پورا پاکستان سوگوار ہے۔
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اسلامی جمعیت طلبہ جس طرح صبر کا مظاہرہ کر رہی جامعہ زکریا کی انتظامیہ اور پولیس اس کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں، جس طرح گزشتہ روز ایف آئی آر درج کرنے میں پولیس نے لیت لعل سے کام لیا اس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود کچھ کالی بھیڑیں گرفتار قاتل کو سیف وے دینے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جامعہ زکریہ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی انکوائری کے لیے آزاد اور خود مختیار کمیٹی قائم کرے جو فی الحال جامعہ کی انتظامیہ کے رویہ سے ممکن نظر نہیں آرہی ۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے قانون کو ہاتھ میان نہیں لیا ہم نے اپنی بال انتظامیہ ،پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے کورٹ میں ڈالتے ہیں۔
لیکن ہمارے پرامن رہنے اور اس مثبت رویہ کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔گیارہ سال سے ایک فرد موجود جامعہ کے مختلف شعبوں میں داخلہ لیتا ہے وہ کیسے انتظامیہ سے ڈھکا چھپا ہے۔ہم اس مجرم اور قاتل کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور سزا دلوائیں گے۔کل پورے ملک کی طرح جامعہ زکریا میں بھی دن 10 بجے احتجاجی مظاہرہ اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button