زکریا یونیورسٹی ٹائم سکیل پروموشن کیس : رجسٹرار کو ہزیمت کا سامنا، وائس چانسلر نے غیر قانونی مراسلہ منسوخ کردیا

زکریا یونیورسٹی میں غیر قانونی طور پر ٹائم سکیل پرموشن لینے کی کوشش رجسٹرار کو مہنگی پڑ گئی، وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے ایکشن لیتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر علیم خان کا جاری کردہ مراسلہ منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ٹائم سکیل پروموشن کیس پھر زندہ ہوگیا
ایک روز قبل ڈاکٹر علیم خان نے از خود ایک مراسلہ جاری کردیا جس میں 2019میں دیا گیا ٹائم سکیل پرموشن کیس کے افراد کو فوری طور پر ٹائم سکیل دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
ڈاکٹر علیم نے عجلت میں اپنے مراسلے کی قانون کے مطابق وائس چانسلر سے منظوری لینا بھی مناسب نہیں سمجھا، گزشتہ روز جب وائس چانسلر کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ اس معاملے میں رجسٹرار خود گریڈ 22 کا کلیم بھی کرسکیں گے، اس لئے یہ مراسلہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے، جس سے آنے والے وقت میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں جبکہ ڈاکٹر علیم کی رجسٹرار شپ کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے جبکہ وہ فروری میں ریٹائر ہو جائیں گے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نے چھٹی کے باوجود رجسٹرار کو طلب کرکے اس مراسلہ کی وضاحت طلب کی، مناسب جواب نہ ملنے پر انہوں نے رجسٹرار کی طرف سے جاری ہونے والا مراسلہ منسوخ کردیا، جس کے بعد غیر قانونی ٹائم سکیل لینے والوں کی امیدیں پھر دم توڑ گئیں ۔