Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایرپورٹ پر ملازم نے گدھا گاڑی پر آنے کی اجازت مانگ لی

پٹرول کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ایئر پورٹ ملازم نے گدھا گاڑی پہ آنے کی اجازت مانگ لی ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازم آصف اقبال نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو درخواست بھیجی کہ بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، اس لیے مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

آصف اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی ہے، جبکہ فیول الاؤنس اور پک اینڈ ڈراپ دونوں فراہم نہیں کی جا رہی۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملازم کی درخواست صرف میڈیا اسٹنٹ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ، جبکہ ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ ملازم کا خط محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button