Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل یا پرسوں ہوگی، صدر عارف علوی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

حکومت اوراتحادیوں میں معاملات الجھ گئے، وزارتوں کی تقسیم پرحکومت اوراتحادی جماعتوں میں معاملات کھٹائی کاشکارہیں۔

قومی وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی، جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔

اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں