Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائمری سکولوں میں کتابوں کا بوجھ کم کرنے کےلئے کیبن فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے پرائمری سکولوں میں بستوں کا بوجھ کرنے کےلئے ملک گیر پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز اسلام آباد کے سکولوں سے کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ میں پرائمری اسکول بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے، جس میں بچوں کو اسکول کی کتابوں کو رکھنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا ہے اور طلباء کے لیے صحت مند ماحول اور سیکھنے کے خوشگوار تجربے کو فروغ دینا ہے۔

نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کیے جائیں گے، اسلام آباد کے بعد پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے منتخب سکولوں میں اس پراجیکٹ کا لانچ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button