Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تمام سکولز کا ڈیٹا فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی

پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کا تفصیلی ڈیٹا فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ کے سیکشن آفیسر سے جاری کردہ سرکاری خط میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ای ای) پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ میں حاضر ہو کر تمام اضلاع کے اسکولز کی تعداد کا مصدقہ ڈیٹا پیش کریں، یہ ڈیٹا صرف ان اسکولز کا ہو جو محکمہ کے براہ راست کنٹرول میں چل رہے ہیں، جبکہ آؤٹ سورس اسکولز اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

پرفارمے میں اضلاع کے لحاظ سے پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز کی تعداد درج کرنے کے علاوہ 5.5 ماہ کے اخراجات کا تخمینہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ ڈیٹا محکمہ کی منصوبہ بندی، وسائل کی تقسیم اور تعلیمی پالیسیوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button