Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے لیول اور او لیول کے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ

برٹش کونسل نے طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

بتایا گیاہے کہ بعض طلباء 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے اے لیول کے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے تھے،
جس پر کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا، کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔

انفرادی کیسز کی دوبارہ چیکنگ کی جائے گی، سکول کیسز کی دوبارہ چیکنگ کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گے، سکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80فیصد برداشت کریں گے، جبکہ 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

دوبارہ چیکنگ کے بعد گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس واپسی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button