Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سات مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے کل 16 جون کو ہوں گے

تعلیمی بورڈ ملتان سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی کو جنگی ماحول کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی تھی، جس کے مطابق 16 جون کو لسانیات (چھٹا پرچہ)، اسلامک سٹڈیز اور پرنسپلز آف اکاؤنٹنگ کے پرچے صبح کے اوقات میں نو بجے مقررہ سنٹرز میں منعقد ہوں گے۔

اپلائیڈ آرٹ کا پرچہ شام کو دو بجے منعقد ہوگا ،تمام اُمیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پہلے سے الاٹ شدہ سنٹرز میں امتحان دیں گے، وہ پیپرز شروع ہونے سے تیس (30)منٹ پہلے اپنے امتحانی مرکز میں پہنچیں، امتحانی سنٹر یا سیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی تمام ریگولر اُمیدواران ریوائز رولنمبر سلپس اپنے اپنے تعلیمی اداروں جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران بورڈ ہذا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

تاہم مذکورہ شیڈول کے مطابق پرانی رولنمبر سلپس کو بھی تسلیم کرلیا جائے گا، تمام امیدوار ان اپنی مقررہ تاریخ اور مضمون کو اچھی طرح یاد رکھیں کسی امیدوار کا پیپر رہ جانے کی صورت میں بورڈ ہذا ذمہ دار نہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button