بائیو سیفٹی کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن : ڈاکٹر کنڈی
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ بائیو سیفٹی ہر ادارے کے لیے لازم و ملزوم ہے ، اور جدید دور میں بائیو سیفٹی کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے ۔
فکیلٹی آف وٹرنری سائنسز میں بائیو سیفٹی کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مزید کہا کہ ویٹرنری سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے بروقت اقدام کرتے ہوئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ، جس سے یقینا سب کو سیکھنے کے مواقع میسر ہوں گے ۔
تربیتی پروگرام کے افتتاحی سیشن سے ڈین ڈاکٹر مسعود اختر ، ڈاکٹر محمد اویس نے خطاب کیا، اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔
تربیتی پروگرام سے ایسوسی ایشن بائیو رسک مینجمنٹ سے ڈاکٹر وقار احمد ، حلیمہ نور نے بھی خطاب کیا ۔
تربیتی پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شیلڈز تقسیم کیں ۔
فکیلٹی آف وٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے ٹرینرز کے مابین ٹریننگ کٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اویس بھی موجود تھے۔