Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ : ملتان ڈسٹرکٹ ٹرافی کینٹ الیون نے جیت لی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ کی ملتان ڈسٹرکٹ ٹرافی کینٹ الیون نے جیت لی۔

ملتان ہاکٹس رنر اپ رہی ۔

سپورٹس کمپلیکس ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ کے اختتام پر صدر ڈی ایف اے ملتان میاں محمد جاوید قریشی نے انعامات تقسیم کیے، اور اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایچ ایف کے اس اقدام سے قومی کھیل گراس روٹ لیول پر ترقی کرے گا۔

انٹرنیشنل ہاکی امپائر کامران شریف چوہدری اور ایونٹ آرگنائزر سفیرحسین نےکہا کہ پی ایچ ایف کا یہ ایونٹ کلب سسٹم کو مضبوط بنانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں کینٹ الیون نے ملتان ہاکٹس کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا ۔

فاتح ٹیم کی طرف سے ساران،حافظ شاہنواز اور خرم بشارت نے ایک ایک گول کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button