Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں 5 روزہ کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ادارے نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے یونیورسٹی کے انتظامی افسران اور فیکلٹی ممبران کے لیے پانچ روزہ کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تربیتی سیشنز یونیورسٹی کے آئی ٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئے، جن کا مقصد انتظامی و تدریسی عملے کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، ادارہ جاتی نظم و نسق میں بہتری اور مالیاتی معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام کے پہلے روز نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ڈائریکٹر فنانس، محمد منیر قاسم نے "مالیاتی نظم و نسق” کے موضوع پر جامع لیکچر دیا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی ٹیکسیشن، بجٹ سازی، مالیاتی رپورٹنگ، آڈٹ، اور ڈرائنگ و ڈسبرسنگ آفیسرز کی ذمہ داریوں کے علاوہ شفافیت، احتساب اور مالیاتی ضوابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دوسرے دن پاکستان پلاننگ کمیشن کے سابق چیف، ڈاکٹر عبدا العزیز ریشی نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے منصوبہ بندی کے مختلف مراحل PC-I سے PC-V تک اور مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کی تکنیکس پر تفصیل سے گفتگو کی۔

تیسرے روز معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر حمیرا ممتاز نے اسٹریس اور ٹائم مینجمنٹ، لیڈرشپ، ٹیم بلڈنگ، فیصلہ سازی، ذاتی SWOT تجزیہ، اور پروفیشنل منیجمنٹ جیسے اہم موضوعات پر تربیتی سیشنز منعقد کیے۔

چوتھے دن وفاقی و صوبائی سطح پر پروکیورمنٹ کے ضوابط پر تفصیلی لیکچر دیا گیا، جسے ڈاکٹر محمد عمران تاثیر ماسٹر ٹرینر، سپلائی چین نے پیش کیا۔
سیشن میں پروکیورمنٹ پلاننگ، لائف سائیکل مینجمنٹ، PPRA قواعد اور ڈونر ایجنسیز کے قوائد زیر بحث آئے۔

پانچویں اور آخری روز پروفیشنل کمیونیکیشن، ای میل رائٹنگ، فائلنگ سسٹم، نوٹنگ، ڈرافٹنگ اور سرکاری اجلاسوں کے نظم جیسے عملی موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے، جن کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف ،ڈین، بی زی یو اور محترمہ سعدیہ بخاری (ڈپٹی ڈائریکٹر، NAHE-HEC نے کی۔

شرکاء نے ان سیشنز کو نہایت مفید اور قابلِ عمل قرار دیا۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر فاروق بزدار نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پروگرام کے تمام دنوں میں بھرپور شرکت کی اور اپنے خطاب میں یونیورسٹی گورننس، تعلیمی قیادت، اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا یہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام ایمرسن یونیورسٹی کی علمی ترقی اور انتظامی جدت کے لیے ہماری جاری کوششوں کا مظہر ہے۔

تقریب کے اختتام پر باقاعدہ اختتامی تقریب میں تمام شرکاء اور ریسورس پرسنز کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button