Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی: "کیرئیر کونسلنگ” کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے تمام پروگراموں کے فائنل سمسٹر کے طلباء کے لیے "کیرئیر کونسلنگ” کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ ابھی بھی بہت سے ممالک سے بہت پیچھے ہے۔

مضمون کے انتخاب میں طالب علم سے اس کی مرضی نہ تو والدین پوچھتے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی آگاہی دی جاتی ہے کہ ان کے بچے کے لیے کونسا شعبہ مناسب رہے گا، زیادہ تر پاکستانی والدین میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر ڈاکٹر، انجینئیر، اکاؤئنٹنٹ وغیرہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ جانے بنا کہ ان کا بچہ یہ سب کر بھی سکتا ہے یا نہیں۔ بچے بھی کسی کو سن کر یا کسی کو دیکھ کر شعبہ چن لیتے ہیں اور پھر نتیجہ وہی نکلتا ہے کہ غیر اطمینانی صورت حال رہتی ہےاس صورت حال سے بچنے کا یہی طریقہ ہے کہ تعلیم کے دوران مضامین اور شعبے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ بہت سے ممالک میں طلبہ کی اس مشکل کو دور کرنے کے لیے کیریئر کونسلنگ پر زور دیا جاتا ہے۔ وہاں اس کے لیے باقاعدہ پروفیشنل کیریئر کونسلر موجود ہوتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے کہ طلباء کو باقاعدہ کیریئر کی طرف رہنمائی کی جائے جو ان کے لیے بہترین اور ان کی دلچسپی کے مطابق ہو۔ تاکہ وہ اچھی کار کردگی دکھا سکیں۔

تاہم ویمن یونیورسٹی نے طالبات کی رہنمائی کےلئے ورکشاپ کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، یہ ورکشاپ بھی اپ کے کیرئیر میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسن سعد مسعود نے طالبات کو کو کیریئر کی ترقی، ہدف کی ترتیب، اور پیشہ ورانہ ترقی کے بارے میں مشورے دئیے۔

ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کی طالبات نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر ملیکہ رانی، اور ، ڈپٹی ڈائریکٹر مہر ساجد پرویز بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button