Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ارلی چائلڈ سکولوں میں کیئرگیور کے لئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے

ارلی چائلڈ سکولوں میں کیئر گیور کی بھرتی کےلئے ایس او پیز جاری کردئیے۔

جس کے مطابق بھرتی ہونے والی آیا پر لازم ہوگا کہ سکول ٹائم کی پابندی کرنا، ہیڈ ٹیچر کی ہدایات کے مطابق مقررہ کردہ جماعتوں میں تدریس کرنا، بچوں پر سختی کی بجائے دوستانہ ماحول میں تعلیم دینا،سکول کی بہتری کے سلسلے میں اپنے ساتھی اساتذہ اور سکول کو نسل ممبر ان کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنا، بچوں کی صفائی اور نظم وضبط کا خیال رکھنا شامل ہونگے۔

مزید براں ہیڈ ٹیچر کی ہدایات کے مطابق بچوں کے والدین کے ساتھ رابطہ رکھنا، ای سی ای روم اور اس میں موجود سامان کی حفاظت کرنا بھی ذمہ داری میں شامل ہے۔

ان کی تنخواہ 8 ہزار ماہوار ہو گی، جس کی ادائیگی سکول کو نسل کرئے گی، اس میں اضافہ کی گنجائش نہیں ہو گی۔ تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کی سہولت کے حقدار نہیں ہوں گے، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران آپ کو تنخواہ نہیں دی جائے گی، ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ دو چھٹیاں کرنے کی اجازت ہو گی اور چھٹی کی درخواست متعلقہ سکول کے ہیڈ ٹیچر سے منظور کروائی جائے گی۔

دو یوم سے زیادہ چھٹی کی صورت میں اضافی چھٹیوں کی تنخواہ یومیہ کے حساب سے منہا کی جائے گی غیر ذمہ دارانہ رویے یا سرکاری ٹیچر کی تعیناتی کی صورت میں سکول کو نسل یہ معائدہ تین دن کے نوٹس پر بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کر سکتی ہے۔

سکول کو نسل کا یہ فیصلہ کسی بھی فورم پر نا قابلِ اپیل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button