Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی کھلی کچہری

قائمقام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب جاوید اکبر ریاض نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں دفتری امور انجام دیئے اور سائلین کی درخواستوں کی بھی سماعت کی ، اور ان کی شکایات کے جلد ازالہ کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے محکمہ پولیس سے متعلق مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، سائل حقائق پر مبنی درخواست دیں تو انصاف میں تاخیر نہیں ہو گی وسائل اور وقت کا بھی ضیاع نہیں ہو گا ، حقائق پر مبنی درخواست سے طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے پولیس افسران اور ملازمین کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے اس خطہ کے عوام کو اپنے مسائل دہلیز پر حل کرانے کی سہولت میسر آئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button