Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں تین قائم مقام ڈینز کی تعیناتی کردی گئی

زکریا یونیورسٹی کے معاملات کو ہموار طریقے سے چلانے کےلئے وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں چانسلر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تین قائم مقام وائس چانسلرز کی تعیناتی کردی اور مراسلہ جاری کردیا ۔
جاری مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کو فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے قائم مقام، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو فیکلٹی آف فارمیسی کا قائم مقام ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر کو ڈین اور بزنس بینک کے ایڈمنسٹریشن بینک کے قائم مقام تقرری کی گئی ہے۔
تاہم یہ ڈینز مستقل ڈینز کے تعیناتی تک کوئی بھی پالیسی فیصلہ نہیں کرسکیں گے ۔