پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن، عبوری سیٹ اپ قائم

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس ملک نثار احمد چیئرمین پنجاب بورڈ فیڈریشن تعلیمی بورڈ ملتان کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ون بورڈ پراجیکٹ کے بارے میں ہو نے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، چیئرمین ملک نثار نے پنجاب بورڈ ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کرکے ایک بورڈ بنانے کی سازش کو روکنے کی کاوشوں سے آگاہ کیا، جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام بورڈز میں مستقل چیئرمین کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈیرہ غازی خان کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر جو ملتان ہائی کورٹ بینچ میں رٹ کی ہوئی ہے جس پریہ متفقہ طور پر طے ہوا کہ ایک اور رٹ پرنسپل سیٹ لاہور بورڈ کی طرف سے کی جائے گی۔
ہاؤس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ بورڈ الاونس پنجا ب بھر کے تعلیمی بورڈ ز کے ملازمین کو لاہور بورڈ کی طرز پر دیا جائے، قس حوالے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں ظفر اقبال کھوسہ، صدر (ڈیرہ غازی خان بورڈ)محمد اسلم گجر، صدر(لاہور بورڈ )محمد اکرم شاہ، صدر(بہاولپور بورڈ)سردار پرویز احمد ڈوگر، صدر(ساہیوال بورڈ) محمد محسن جوئیہ، صدر (سرگودھا بورڈ) ملک نثار احمد، صدر(ملتان بورڈ) شامل ہوں گے جو کیسز کو دیکھیں گے۔
ہاؤس میں فیصل آباد بورڈ اور راولپنڈی بورڈ کے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن نہ ہونے تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے الیکشن کروائیں بصورت دیگر پنجاب بورڈ فیڈریشن ان دونوں بورڈز میں بذریعہ جنرل باڈی نئے عہدہ داران کا چناؤ کر ے گی۔
علاوہ ازیں ہاؤس نے گوجرانوالہ بورڈ کا معاملہ حل کرتے ہوئے صدر کے اُمیدوار سید سبطین عباس کو ملنے والے 279 ووٹ کی وجہ سے کامیاب قرار دیا اور اعجاز انصاری کا موقف مسترد کردیا گیا۔
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ چونکہ ابھی تک فیصل آباد اور راولپنڈی بورڈ میں الیکشن نہیں ہوئے تو فیڈریشن کا عبوری سیٹ اپ قائم کردیا جائے، جس کے عبوری چیئرمین ملک نثار احمد اور عبوری جنرل سیکرٹری شاہنواز بھٹی لاہور بورڈ ہوں گے۔
آئندہ اجلاس لاہور بورڈ میں ہوگا۔
اجلاس میں سردار پرویز احمد ڈوگر ساہیوال بورڈ، سردار احمد ڈوگر لاہور بورڈ، میاں عرفان شوکت فیصل آباد بورڈ، شیراز اعوان گوجرانوالہ بورڈ، ظفر اقبال کھوسہ ڈیرہ غازی خان بورڈ، زاہد اقبال مہر بہاولپور بورڈ، محمد اکرم شاہ بہاولپور بورڈ، مرزا ابرار خالد ساہیوال بورڈ، محمد اسلم گجر لاہور بورڈ، شیخ عمران حسین ملتان بورڈ، محمد محسن جوئیہ سرگودھا بورڈ، ممتاز علی سرگودھا بورڈ، میاں شکیل احمد فیصل آباد بورڈ، محمد بلال جوئیہ ڈیرہ غازی خان بورڈ، محمد عرفان گجر گوجرانوالہ بورڈ ، امیر عمر حیات سرگودھا بورڈ ، سید سبطین شاہ گوجرانوالہ بورڈ احمد علی احقر فیصل آباد بورڈ نے شرکت کی ۔