Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 8 : "شکریہ ملتان” ، ویسٹ انڈیز کے بیٹر کارلوس بریتھوٹ نے سلطانز کو جوائن کرلیا

تفصیل کے مطابق ملتان کے سلطانز جب کوئٹہ کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ ہوٹل پہنچے توویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کارلوس بریتھوٹ نے انکا استقبال کیا تو سب نے گلے لگایا۔
جس کے بعد انہوں نےان کے ساتھ بیٹھ کر رات کا کھانا کھایا ہے۔
جہاں سلطانز کیمپ نے تصاویر جاری کی ہیں،وہاں انہوں نے بھی جوابی تصویر شیئر کی ہے اور شکریہ ادا کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے لئے ورلڈکپ سمیت متعدد اہم مواقع پر لمبی اننگز کھیلنے والے بریتھویٹ کہتے ہیں کہ شکریہ "ملتان ! ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہوں، اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے کے لئے بے چین ہوں”۔
سلطانز کی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل آج کو بابر اعظم الیون پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔