Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے ورکشاپ

ویمن یونیورسٹی ملتان کے سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "کیس اسٹڈی ٹیچنگ” تھا۔

ترجمان کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی ممبران کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور خاص طور پر کیس بیسڈ ٹیچنگ کے مؤثر طریقہ کار سے روشناس کرانا تھاـ

ورکشاپ کی میزبانی اور نگرانی ڈاکٹر ملکہ لیاقت ، ڈائریکٹر سی پی ڈی نے کی، مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ ورکشاپ کے مہمان مقرر ڈاکٹر احمد نبیل، اسسٹنٹ پروفیسر، بانڈ یونیورسٹی، آسٹریلیا تھے۔ انہوں نے اپنی بین الاقوامی تدریسی تجربات کی روشنی میں کیس اسٹڈی ٹیچنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک طالب علم مرکز اور شراکتی تدریسی طریقہ کار ہے جو تنقیدی سوچ، تجزیاتی مباحثے اور اجتماعی فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے آئیوی بزنس اسکول، کینیڈا کی "39 کنٹری انیشی ایٹو” کا تعارف بھی کروایا، جس کے تحت اہل ممالک بشمول پاکستان کے اساتذہ کو اعلیٰ معیار کی کیس اسٹڈیز مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے شرکاء کو رجسٹریشن کا طریقہ بتایا اور ان کے مواد کو تدریسی ماڈیولز میں شامل کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کرنے کےلئے ورکشاپ کا سلسلہ جاری رکھتی ہے۔

ایسی پیشہ ورانہ تربیتی تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں، انہوں نے عالمی تدریسی طریقوں، خصوصاً کیس اسٹڈی ٹیچنگ کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے ادارہ عالمی معیار کے ہم پلہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے فیکلٹی کو دستیاب بین الاقوامی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ لیاقت نے کہا کہ ورکشاپ ایک کامیاب اور مفید اقدام ثابت ہوئی، جس نے شرکاء کو کیس اسٹڈی طریقہ تدریس کی گہری تفہیم فراہم کی اور بین الاقوامی وسائل تک رسائی کے مؤثر طریقے سکھائے، مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ورکشاپ میں ڈاکٹر ملکہ رانی سمیت یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button