Breaking NewsNationalتازہ ترین

50ہزار روپے کا کیش انعام سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے

کمشنر ملتان انجینئر عامرخٹک نے50 ہزار روپے کا کیش انعام سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن کے حوالےکردیا۔

کمشنر نے عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی انتظامات پر امیر حسن کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

کیش انعام دینے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر
ملتان محمد طاہر وٹو، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خدمات فراہم کرنیوالے محکموں کے افسران کی بہترین کارکردگی سے انہیں دلی خوشی ہوتی ہے اور افسران کی حوصلہ افزائی سے ان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران گڈ گورنس کے فروغ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری یے۔

عامر خٹک نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تجاوزات مافیا کے رحم و کرم پر ہیں چھوڑا جاسکتا، شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واسا کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔واسا حکام سیویج مسائل کے مستقل حل کے لئے ایک مکمل ورکنگ پلان تیار کریں۔

کمشنر نے کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری کے لئے ڈپٹی کمشنرز لینڈ ریکارڈ سنٹرز کی مانیٹرنگ کریں۔

اس کے علاوہ اوور چارجنگ روکنے کے لئے پرائس کنٹرول میکانزم کو موثر بنایا جائے۔دیہی علاقوں میں واقع مراکز صحت کی چیکنگ کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں