Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر وفاقی اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی ہے، وزیر اعلیٰ نے غلام محمود کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، جب کہ وفاقی حکومت نے ان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے، انھوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹا سکتی ہے نہ ان کے تبادلے کی مجاز ہے، وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر خدمات انجام دیتے رہیں گے، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button