Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا، سی ایس ایس امتحانات 2026 دو مراحل میں منعقد کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں "ایم سی کیوز پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ” (ایم پی ٹی) ہو گا، سی ایس ایس امتحانات 2026 کے دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہو گا۔
ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا۔




















