Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے
سرکاری سکولوں میں حفاظت کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے، مگر صوبے بھر سے آنے والی رپورٹس کے مطابق ساٹھ فیصد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کیمرہ ناکارہ ہوگئے۔
سیکورٹی حکام کی رپورٹ کے مطابق د سکولوں کے مرکزی گیٹ اور اہم پوائنٹس پر لگائے گئے کیمرے ٹھیک نہیں تھے، جس پر ان کو درست کرانے کا حکم دیاگیا مگر تاحال ان کیمروں کو ٹھیک نہیں کرایا جاسکا ، جس پر اعلیٰ حکام نے اے اور اے پلس کیٹگری سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کا حکم دے دیا ۔
جس پر سکول حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کیمرے ٹھیک کرانے کا بجٹ نہیں ہے، گزشتہ مالی سال میں بھی 2 سہ ماہی کا بجٹ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا، فنڈز ملتے ہی نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگوالیں گے
تاہم حکام نے ہدایت جاری کردی ہیں کہ 21 اگست سے قبل ہر حال میں یہ کیمرے مرمت کراکے چالو کیئے جائیں ۔