Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا پروجیکٹ تعطل کا شکار

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف سامنے آنے پر پنجاب کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کی غیر حاضری کی شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ شروع نہ کیا جاسکا، فنڈز کی عدم فراہمی سے سکولوں کی مانیٹرنگ کا منصوبہ کاغذوں کی نذر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بھی کیمروں کیلئے فنڈ مختص نہیں کیے گئے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے طلباء کی حاضری کو بھی چیک کیا جانا تھا، فنڈز نہ ملنے سے تاحال کیمروں سے مانیٹرنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز نہ کیا جاسکا۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا تھا کہ فنڈز ملتے ہی سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا
جائیگا۔