Breaking NewsNationalتازہ ترین

تربیتی پروگرام برائے بہتر کپاس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا : ڈاکٹر زاہد محمود

تربیتی پروگرام برائے بہتر کپاس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا ، بلکہ کپاس کے پیداواری اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے بی سی آئی پروجیکٹ کے تعاون سے سی سی آر آئی ملتان کے زیر اہتمام موضع چٹھہ مخدوم رشید تربیتی پروگرام برائے بہتر کپاس کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس پروگرام میں200سے زائد کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر زاہد محمودکاکہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد کپا س کے کاشتکاروں کے لئے کپاس کوکم خرچ اور آسان کاشت بنانے کے علاوہ ماحول دوست بنانا بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی فصل کی اچھی مینجمنٹ سے ہم فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے خطاب میں کپاس کے کیڑے مکوڑوں خاص کر سفید مکھی اور گلابی سنڈی سے بچاؤ کی حکمت عملی پر کافی زور دیا، اور کاشتکاروں کو سفید مکھی سے بچاؤ کے لئے پیلے رنگدار چپکنے والے پھندے اور گلابی سنڈی سے بچاؤ کے لئے جنسی پھندوں کے استعمال اور افادیت بارے تفصیل سے بتایا۔

تربیتی پروگرام کے کاشتکاروں سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے پہلا سپرے تاخیر سے کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے تربیتی شرکاءکو کپاس کی بیماریوں، کپاس کی اقسام کے چناؤ کا طریقہ کار اور کپاس کی فائبر خصوصیات بارے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

صوبائی کو آرڈینیٹر پنجاب بی سی آئی پروجیکٹ ڈاکٹر فیاض احمد نے کپاس کے تربیتی کاشتکاروں کو زمین و پانی کے تجزیہ کی اہمیت،کپاس کے لئے متوازن کھاد اور پانی کی مناسب ضروریات بارے تفصیل سے بتایا ، اس کے علاو ہ تربیتی شرکاءکو عناصرہ صغیرہ و کبیرہ کے جدید طریقہ استعمال بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر محمد نوید افضل ،انچارج شعبہ ایگرانومی نے تربیتی شرکاءکو کپاس کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری، جڑی بوٹیوں کی تلفی، فصل کی چھدرائی،فی ایکڑ کپاس کے پودوں کی تعداد، بیج کی تیاری ،شرح بیج کا اگاؤ اور لیزر لینڈ لیولر کے استعمال کی افادیت بارے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر بی سی آئی پروجیکٹ کی فیلڈ آفیسر سدرہ رزاق نے بھی تربیتی پروگرام کے شرکاءسے خطاب کیا۔

اختتامی کلمات میں ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کو ایسی اقسام مہیا کرنا ہیں ، جن کی پیداواری صلاحیت بہتر،ریشہ لمبا اور کن زیادہ ہو اور اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کپاس کی ایسی اقسام تیار کرنا ہیں ،جو کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی پیداوار دے سکیں۔

اس موقع پر کپاس کے کاشتکاروں میں سربراہ شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی ساجد محمود کی جانب سے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق مفت تحقیقی کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں