Breaking NewsNationalتازہ ترین

فارمرز ایڈوائزری کمیٹی : کپاس کے کاشتکاروں کے لئے31 اگست تک کی سفارشات جاری

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت ڈائریکٹر سی سی آر ملتان ڈاکٹر زاہدمحمودنے کی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے زرعی ماہرین نے بھرپور شرکت کی، اور ملکی سطح پر کپاس کی مجموعی صورتحال اور کپاس کی نگہداشت کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے 31اگست تک کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں مون سون کی بارشوں سے کپاس کی فصل پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا، اور کاشتکاروں کو سفارشات پیش کی گئیں ۔

بارشوں کے بعد کپا س کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ میں اضافہ ہوا ہے خاص کر سفید مکھی کے حملے میں کافی شدت پائی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکارسفید مکھی سے بچاؤ کی صورت میں پیلے لیس دار چپکنے والے پھندے بحساب10عدد فی ایکڑ کے استعمال کی سفارشات پیش کی گئیں۔

سفید مکھی کے شدید حملہ کی صورت میں کاشتکار سپائروٹیٹرامیٹ125ملی لٹر+بائیو پاور250ملی لٹر یا فلونیکا مڈ80گرام یا بیپروفیزن600گرام یا اسیٹا میپریڈ 125ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ سپرے کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی فصل جہاں ڈوڈی بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے، وہاں گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑلگائیں جبکہ مینجمنٹ کے لئے8جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جائیں۔

گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے120عدد پی بی روپس فی ایکڑ استعمال کی سفارش پیش کی گئی۔

گلابی سنڈی کا حملہ معاشی حد کو پہنچ جائے تو کاشتکار سپنٹورام100ملی لٹر یا گیما سائی ہیلو تھرین100ملی لٹر یا ڈیلٹا میتھرین330ملی لٹر100 لٹرپانی فی ایکڑ اسپرے کریں۔جیسڈ/چست تیلے کے معاشی نقصان کی حد پر کاشتکار ڈائی نوٹیفرون 100 گرام یافلونیکا مڈ60گرام بحساب 100لٹر پانی فی ایکڑ اسپرے کریں۔

کاشتکار تھرپس کے معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر کلورفینا پائر125ملی لٹر یا سپنٹورام60ملی لٹر یا تھائیو میتھاکسن+ایبا میکٹن مکسچر400ملی لٹر بحساب100 لٹرپانی فی ایکڑ اسپرے کریں۔

اگر فصل پردیمک کا شدیدحملہ ہوجائے تو کاشتکار کلوروپائیریفاس 1000ملی لٹر یا فیپرونل480ملی لٹر کو ایک ہی نکے سے دوران آب پاشی فلڈ کریں ۔

ملی بگ کے حملہ کی صورت میں کاشتکار پروفینو فاس70ملی لٹر یا کلوتھیان ڈن40ملی لٹر فی 20لٹر پانی کی ٹینکی کے ساتھ متاثرہ پودوں اور ارد گرد کے پودوں پر سپرے کریں۔

کاشتکار ڈسکی کاٹن بگ کے حملہ کی صورت میں کلوتھیان ڈن200ملی لٹر بحساب 100لٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں کپاس کی فصل پر لشکری سنڈی کا حملہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔

کاشتکاروں کو چاہیئے کہ وہ لیوفینوران40ملی لٹر فی20لٹر پانی کی ٹینکی کے ساتھ متاثرہ پودوں اور ارد گرد کے پودوں پر سپرے کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشوں کی بعد اگر کپاس کے پتے پیلے اور سرخ ہوجائیں توکاشتکار2کلوگرام یوریا اور میگنیشیم سلفیٹ300گرام100لٹر پانی کے ساتھ 7دن کے وقفہ سے3لگاتار سپرے کریں۔اور جب کھیت سے بارش کا پانی سوکھ جائے تو کاشتکار آدھی بوری یوریا یا ایک بوری امونیم سلفیٹ یا ایک بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں۔

اجلاس میں اجلاس میں سی سی آر آئی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل ،ڈاکٹر محمدادریس خان ، مس صباحت حسین، ساجد محمود، ڈاکٹر رابعہ سعید اور مس آسیہ پروین و جنید احمد خان ڈاہا سائنٹفک آفیسرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں