Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی ٹوئنٹی 20 : کے پی کے کی مسلسل جیت کا سفر رک گیا

نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبر پختونخوا کی ٹیم کو پہلی شکست کا سامنا ، سینٹرل پنجاب نے 25 رنز سے شکست دے دی ۔
تفصیل کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں ہونے والے اہم ہہنچ میں سینٹرل پنجاب میں پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز سکور کیئے ، جس میں طیب طاہر کی 75 اور محمد فیضان کی 72 رنز کی شاندر اننگز بھی شامل رھی ۔
جبکہ کے پی کے ماز خاں نے 46 رنز کے عوض چار اور عمران خان جونیئر نے 30 رنز کے عوض 3 شکار کیئے ۔
جواب میں کے پی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 168 رنز بنا سکی۔
صاحبزادہ فرحان 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جبکہ عامر یامین ، علی اور حنین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔