Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ : سنٹرل پنجاب نےسندھ کو اور نادرن نے بلوچستان کو شکست دے دی

میچ میں سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلیتے ہوئے166رنزکا مجموعہ تشکیل دیا ،قاسم اکرم نے سات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 51 رنزبنائے،ںطیب طاہرنے34 رنزکی اننگز کھیلی،عامریامین4 چوکوں کی مدد سے 28 رنزبناکرنمایاں رہے ۔

اسطرح سنٹرل پنجاب کی ٹیم 19.4اوور میں پویلین پہنچ گئی، آصف محمود اورغلام مدثر نےدو، دو کھلاڑیوں جبکہ سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں سندھ نے مضبوط انداز میں کھیل کا آغاز کیا، اوپنر کے درمیان 46 رنز کی ساجھے داری ہوئی ، ٹورنامنٹ کے سنچری میکر شرجیل 13 رنز بناکر شعیب ملک کاشکار بن گئے، صائم ایوب 46 رنز بناکر احمد دانیال کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، انہوں نے 6 چوکے اوردو چھکے لگائے۔

سعود شکیل کی اننگز کا خاتمہ بھی احمد نے کیا، انہوں نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 41رنز بنائے سعد7 رنزبناسکے،سرفراز احمد نے8 رنزبنائے۔

سندھ کی ٹیم مقررہ اوور میں 5وکٹوں کےنقصان پر 149رنز بناسکی اور 18رنز سے شکست کھاگئی،احمدنے دو،شعیب،عامر اور حسین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ حارث سہیل کی شاندار اننگز کی بدولت بلوچستان نے اہم میچ میں ناردرن کو شکست دے دی ، 169کا ہدف آ خری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حارث سہیل نے نا قابل شکست رہتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 52رنزکی اننگز کھیلی ، عماد بٹ نے نے چھ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ۔

بنگلزئی نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27رنز بنائے ، حسین طلعت نے چار چوکوں کے ساتھ 31رنز کی اننگز کھیلی مبصر خان نےدو،زمان خان، مہران ممتاز اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 168رنز بنائے عمر امین نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 68رنز کی اننگز کھیلی، مبصر خان نے 29 رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں ایک چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔

سہیل تنویر نے تین چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے، کاشف بھٹی نے دو،عاکف،جنید خان اور عماد بٹ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button