Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایسا اقدام نہ کریں جو مذہب کے منافی ہو : منصور اکبر کنڈی

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے پابند ہیں، لہذا معاشرے کے ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے کہ کوئی ایسا اقدام نہ کرے جو مذہب کے منافی ہو ۔

وائس چانسلر نے شعبہ کامرس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے اپنی نوعیت کے پہلے سنٹر فار اسلامک فنانس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اسلامک بینکنگ نے پہلی بار نئی راہیں متعین کرنے کے حوالے سے جو آگاہی فراہم کی وہ قابل ستائش ہے، لیکن اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ہمارا کوئی اقدام ایسا نہیں ہونا چاہیے جواسلام کی نفی کرتا ہو اور ہمیں ہرحال میں ایسے اقدامات سے بچنا چاہیے۔

انہوں نے سنٹر کے قیام اور وژن کو بے حد سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شریعہ کمپلائنس ایس ای وی پی مہمان سپیکر میزان بنک لمیٹیڈ کے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد علی صدیقی نے سامعین کو اسلامی مالیاتی نظام کے نفاذ کی اشد ضرورت اور اثرات سے آگاہ کیا۔

انہو ںنے اسلامی مالیات کے فروغ اور متعلقہ کوششوں کے عظیم مقاصد کے لیے جنوبی پنجاب میں سنٹر کے وجود کی اپنی درینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ کامرس کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

کامرس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے اہم مقاصد اور مستقبل کے وژن سے آگاہ کیا

انہو ںنے سی آئی ایف کے افتتاح کی تاریخی تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول، محمد آصف ، ڈاکٹر حسن بچہ ، صفدر عباس خان ، ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، عابد حسن ملک ، وقاص نظامی ، شہزاد کریم ، محمد زاہد ، جواد بخاری ، شعیب رضوانی اور صفیان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں