Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای اوز ایجوکیشن کانفرنس: اہم فیصلےکر لئے گئے

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک سی ای اوز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں سکول مینجمنٹ کونسلز کی اصلاح، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گراؤنڈز کی مرمت، لیبز اور لائبریریوں کی بحالی اور میاواکی جنگلات کی نگہداشت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں فاؤنڈیشنل لٹریسی نیومریسی کے اہداف کی تکمیل، داخلہ مہم اور آؤٹ آف سکول بچوں کے داخلے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سیکرٹری سکول ایجو کیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے سرکاری سکولوں میں لائبریری کلچر کو فروغ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی اور مطالعے کی عادت طلبہ کی فکری نشونما کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی کہ سکولوں میں موجودہ لائبریریوں کو بحال کیا جائے اور جہاں لائبریری کی جگہ موجود نہ ہو وہاں کم از کم لائبریری کارنر قائم کیا جائے۔

سیکرٹری ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر نے تمام سکولوں میں ریڈنگ آور کے نفاذ کی ہدایت جاری کی تاکہ سکول کھلنے کے بعد ہر ہفتے کم از کم ایک گھنٹہ طلباء کے مطالعے کے لیے مختص کیا جائے اس گھنٹے کے دوران بچوں کی عمر اور دلچسپی کے مطابق رنگین تصویری اور سبق آموز کتابیں پڑھنے کے لیے فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں میٹرک ٹیک لیبز کے قیام، خریداری کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے اور سی ای اوز کو بروقت تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button