Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر میں ایجوکیشن آفیسرز کی تعیناتی کےلئے انٹرویو جاری، صوبائی وزیر خود امیدواروں سے سوال پوچھتے رہے
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی کنوینئر شپ میں ایجوکیشن آفیسرز کے انٹرویوز جاری ہیں۔
پہلے مرحلے میں سی ای اوز اور ڈی پی آئیز کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں، انٹرویو میں اُمیدواروں کی مختلف صلاحیتوں کو جانچا گیا، اُمیدواروں کی ایڈمنسٹریشن، کمیونیکیشن، آئی ٹی، لیڈر شپ و دیگر صلاحیتوں کو پرکھا گیا، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے وزیر تعلیم نے خود تمام انٹرویوز کئےوزیر تعلیم نے اُمیدواروں سے سوالات کئے کہ بہتری کیسے لائیں گے، چیلنجز سے کیسے نمٹیں گے؟ انرولمنٹ کیسے بہتر کریں گے، سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیسے دور کریں گے؟اب تک کیا ریفارمز لائے، آگے کیا ویژن ہے؟
جس پر بعض امیدواروں کی طرف سے صوبائی وزیر کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا۔