Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں : ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری، سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، سائنس اور کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ایلومینائی میاں نعیم ارشد کے تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاڑ میں انٹر سائنس لیب کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

اس موقع پر سنئیر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد آرائیں، سابق ڈرائیکٹر گورنمنٹ ایم سی سکول ملتان اسلم خان قیصرانی، پرنسپل امجد حسین انصاری ، رائے خالد محمود، سید اعجاز قادر گیلانی، رانا محمد اشرف، خواجہ عزیر رضا، رانا محمد ریاض، راؤ شرافت علی، ملک تنویر آرائیں،رانا ممتاز نون، چوہدری محمد اشفاق، حافظ محمد وقار، حاجی غلام حسین، محمد اکرم صابر، بشیر احمد خان، ناظر حسین، عبدالرشید ارشد اور محمد رمضان ہانسلہ سمیت دیگر موجود تھے۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ اساتذہ بچوں میں سماجی شعور اجاگر کریں تاکہ دور حاضر کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں پودا بھی لگایا گیا، کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاڑ کے 10 موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ بھی دئیے گئے، سکول کے 5 بچوں نے اپنے نام کے پودے لگائے۔

سی ای او ایجوکیشن نے بچوں سے ان پودوں کی دیکھ بھال کا حلف بھی لیا، میاں نعیم ارشد آرائیں نے کہا کہ وہ خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں، اس سکول کے سابق طالب علم ہونے کی حثیت سے اپنا قرض اتارنے اور فرض نبھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button