Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز و پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان اور کلرکس ایسوسی ایشن ملتان نے گزشتہ روز سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا ۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ سے ہی اساتذہ اور کلریکل سٹاف کے مسائل کو حل کرنے اور بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، کچھ لوگ جو میرے کام سے خوش نہیں تھے، انہوں نے مجھ پر الزامات بھی لگائے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھ پر لگایا گیا ایک الزام بھی ثابت نہےں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 26 مارچ کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، اور میں نے بطور سی ای او ایجوکیشن ملتان اپنا کام نہایت ایمانداری اور محنت و لگن کے ساتھ کیا اور مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہے تعلیم کے میدان میں ملتان ضلع کی کارکردگی صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہت اچھی رہی اور یہ ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ استاد کی ملازمت ایک ایسی ملازمت ہے کہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی وہ استاد ہی رہتا ہے اور اس کا علم کبھی ختم نہیں ہوتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں