سی ای او ایجوکیشن سے جمیل کامران کی ملاقات
طالب علموں کی ذہنی نشوو نما کے لیے ضروری ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اور کھیل کے میدان ان کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
وہ معروف سپورٹس آرگنائزر سابق ڈی ایس او ملتان چیف آرگنائزر انٹر سکول بیس بال چیمپین شپ 2024 محمد جمیل کامران سے اپنے دفتر میں ملاقات کر رہے تھے۔
محمد جمیل کامران نے اس موقع پر ڈاکٹر محمد صفدر کو بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر صفدر کو بتایا کہ سکول لیول پر کسی بھی کھیل کا انعقاد بچوں کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
بیس بال پاکستان کا مشہور ترین کھیل ہے سکول لیول پر انٹر سکول بیس بال چیمپین شپ کا انعقاد ماہ نومبر میں پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کی منظوری سے ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد صفدر نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم راو سکندر حیات طالب علموں کے بہتر مستقبل کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، ان کی ہدایت پر سکولز کے سربراہان کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ ماہ نومبر میں ملتان میں منعقد ہونے والی انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ میں بھرپور حصہ لیں اور اس سلسلہ میں مقامی ایسوسی ایشن کے تعاون سے اپنے اداروں کی ٹیمیں تیار کریں اور ان کو تربیت بھی دیں۔
آخر میں محمد جمیل کامران نے ڈاکٹر محمد صفدر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔